6 فروری، 2019، 10:00 AM

رہبر معظم کی موجودگي میں حضرت فاطمہ زہرا (ع) کی شہادت کی مناسبت سےمجلس عزا

رہبر معظم کی موجودگي میں حضرت فاطمہ زہرا (ع) کی شہادت کی مناسبت سےمجلس عزا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی دردناک شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں پیغمبر اسلام کی پارہ جگر اور شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی دردناک شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا میں صدر حسن روحانی ، عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی اور عوام کے مختلف طبقات کے علاوہ ایران کے دیگر اعلی سول اور فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔

مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین خاتمی نے خطاب کرتے ہوئے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل اور مصائب پیش کئے۔ مجلس عزا میں جناب ارضي اور جناب مجمد رضا طاہری نے مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی پیش کی۔

News ID 1887896

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha